گورکھپور، 20؍اپریل(آئی این ایس انڈیا )
گگہا تھانہ علاقے کے واسو ڈیہہ کے محلہ بھاٹ پا ر میں کل دو گروپوں کے
درمیان ہوئے تصادم میں تقریبا ایک درجن افرادزخمی ہو گئے ہیں ۔پولیس نے آج
بتایا کہ کل دلت بستی میں دوسرے گروپ کے لوگوں نے مبینہ طور پر جھگڑا کرتے
ہوئے تین جھونپڑیوں میں آگ لگا دی۔مشتعل بھیڑ نے بی ایس پی کے سابق ضلع صدر
رام نین آزاد کی گاڑی کو نقصان پہنچایااوران کی رہائش گاہ پر بھی حملہ بول
دیا۔پولیس کے مطابق کل ہوئے اس تصادم میں درجن بھر افراد زخمی ہو
گئے۔کشیدگی کو دیکھتے ہوئے علاقے میں پی اے سی تعینات کر دی گئی ہے۔بی ایس
پی لیڈر کی
شکایت پر 34لوگوں کو نامزد کرتے ہوئے 100لوگوں پر مقدمہ درج کیا
گیا ہے۔دوسرے گروپ کے لوگوں نے بھی شکایت کی ہے۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ
پردیپ کمار نے اس واقعہ کو انجام دینے والوں پر کڑی کارروائی کرنے کی یقین
دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ دلت بستی کے لوگوں کو مکمل تحفظ فراہم
کرایا جائے گا ۔اس درمیان بی ایس پی کے ریاستی صدر رام اچل راج بھر نے جائے
حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد ایس پی حکومت کی تنقید کی اور کہا کہ ریاست میں
دلتوں کے استحصال کے واقعات شباب پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر قصورواروں کے
خلاف کارروائی نہیں ہوئی تو بی ایس پی کے کارکنان خامو ش نہیں بیٹھیں گے۔